سورة فاطر - آیت 30

لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تاکہ وہ انہیں ان کا پورا پورا بدلہ دے، اور وہ اپنے فضل سے انہیں زیادہ بھی دے گا، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا (اطاعت و بندگی کا) اچھا بدلہ دینے والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس دن اللہ تعالیٰ انہیں ان کا پورا پورا اجر دے گا، بلکہ اپنے فضل و کرم سے اتنا زیادہ دے گا جس کا انہوں نے پہلے سے تصور بھی نہیں کیا ہوگا، اس لئے کہ رب العالمین اپنے مومن و تائب بندوں کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور ان کے نیک اعمال کا بہت ہی اچھا بدلہ دیتا ہے۔