سورة فاطر - آیت 16
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ اگر چاہے تو تمہیں ختم کر دے اور ایک نئی مخلوق کو لے آئے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس کی بے نیازی اور قادر مطلق ہونے کی دلیل یہ ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں اس دنیا سے فنا کر دے اور تمہاری جگہ کسی اور مخلوق کو لے آئے