سورة سبأ - آیت 48

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

آپ کہہ دیجئے کہ میرا رب جو تمام غیبی امور کا جاننے والا ہے، حق کو باطل پر دے مارتا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے، اپنی نبوت کے لئے چن لیتا ہے اور اس پر اپنی وحی نازل کرتا ہے اور چونکہ وہ غیب کی تمام باتوں کو خوب جانتا ہے، اسی لئے وہی بہتر علم رکھتا ہے کہ کون رسالت و وحی کا بار گراں اٹھانے کا اہل ہے۔