سورة سبأ - آیت 47

قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے کہ میں نے اگر تم سے کوئی معاوضہ (٣٨) مانگا ہے تو وہ تم کو ہی دیتا ہوں، میرا اجر تو مجھے صرف اللہ سے چاہئے، اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

38 -داعی الی اللہ کے بارے میں جب لوگوں کو شبہ ہوجاتا ہے کہ اس کا مقصد دنیا کمانا ہے تو اس کی بات اپنا اثر کھو دیتی ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) سے کہا کہ آپ مشرکین مکہ کے سامنے اس بات کی صراحت کردیجیے کہ مجھے تم سے کسی دنیاوی مفاد کی لالچ نہیں ہے، میں اپنی دعوت میں نہایت مخلص ہوں اور اپنے اجر و ثواب کی امید اللہ سے رکھتا ہوں، جو میری سچائی اور اخلاص سے خوب واقف ہے۔