وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
اور جو لوگ اہل علم (5) ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ آپ پر آپ کے رب کی جانب سے جو قرآن نازل ہوا ہے وہ برحق ہے، اور اس اللہ کی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو بڑا زبردست، بڑی تعریفوں والا ہے
5 -مشرکین مکہ تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں لیکن اہل کتاب کے علماء جیسے عبد اللہ بن سلام اور ان کے دیگر مومن رفقاء یقین رکھتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ کی برحق کتاب ہے، کیونکہ تورات میں آخرت، بعث بعد الموت، تقدیر اور لوح محفوظ میں بندوں کے اعمال مدون کئے جانے سے متعلق جو خبریں بیان کی گئی ہیں وہی قرآن کریم میں بھی موجود ہیں اس لئے جب وہ قرآن کی آیتیں سنتے ہیں تو ان کا یقین بڑھ جاتا ہے کہ یہ بھی اللہ کی ہی کتاب ہے، جو اس کے دین و شریعت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔