سورة سبأ - آیت 4
لِّيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) اور قیامت اس لئے آئے گی) تاکہ رب العالمین ان لوگوں کو اچھا بدلہ دے (4) جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، یہی لوگ (آخرت میں) اپنے رب کی مغفرت اور بہترین روزی سے نوازے جائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
4 -عقل و منطق کا یہی تقاضا ہے کہ جس اللہ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور انہیں اپنی طاعت و بندگی کا مکلف کیا ہے، وہ انہیں دوبارہ زندہ کرے اور ان کے نیک و بداعمال کا بدلہ انہیں چکائے اسی حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے آیات 5,4 میں بیان فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان لائیں گے اور دنیا کی زندگی میں نیک عمل کریں گے تو قیامت کے دن اللہ ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور انہیں جنت میں داخل کر دے گا ۔