سورة الأحزاب - آیت 2

وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ پر آپ کے رب کی جانب سے جو وحی (٢) آتی ہے اس کی اتباع کیجئے (مومنو !) بے شک اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2) آپ (ﷺ) کو اور آپ کے پیرو کار مومنوں کو یہ بھی نصیحت کی گئی ہے کہ آپ پر بذریعہ وحی جو قرآن نازل ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ آپ کو جو احکام ملتے ہیں، انہی کی پیروی کیجیے، نہ مشرکوں اور منافقوں کے مشوروں پر کان دھریئے اور نہ ہی مجرد رائے پر اعتماد کیجیے آپ اور آپ کی امت کے لئے ہر خیر و برکت کا واحد ذریعہ قرآن کریم کی اتباع ہے۔