سورة السجدة - آیت 30
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آپ ان سے کنارہ کش (٢٢) ہوجایئے اور انتظار کیجیے یہ لوگ بھی انتظار ہی کر رہے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) نبی کریم (ﷺ) سے کہا جا رہا ہے کہ آپ کفار مکہ کی سفیہانہ باتوں اور ان کی کذب بیانیوں کا جواب نہ دیجیے اور پورے انہماک کے ساتھ دعوت و تبلیغ کے کام میں لگے رہئے اور اللہ کے فیصلے کا انتظار کیجیے، وہ یقیناً آپ کو فتح و نصرت دے گا اور آپ کے دشمنوں کو رسوا کرے گا، اگرچہ کفار مکہ بھی آپ کے بارے میں بری خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے زعم باطل کے مطابق آپ سے ان کو چھٹی مل جائے، لیکن اللہ کے فیصلے پر کس کا فیصلہ غالب آسکتا ہے۔