سورة آل عمران - آیت 56
فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی، انہیں دنیا اور آخرت (48) میں شدید عذاب دوں گا، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
48۔ گذشتہ آیت کے آخر میں اللہ نے فرمایا تھا کہ تمام انسانوں کو اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے، اور اللہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ان آیتوں میں اسی فیصلے کی تفصیل بیان کی گئی ہے