سورة لقمان - آیت 8

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک جو لوگ ایمان (٤) لے آئے ہیں اور انہوں نے عمل صالح کیا ہے ان کے لئے نعمتوں سے بھری جنتیں ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4) ایمان اور عمل صالح والوں کو پہلے عمومی خوشخبری دی گئی کہ وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں اور یہاں ان سے صریح وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ گوناگوں نعمتوں والی جنتوں میں داخل کئے جائیں گے،