سورة لقمان - آیت 2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ اس (٢) کتاب کی آیتیں ہیں جو حکمتوں کا خزانہ ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) اس آیت کریمہ کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں قرآن کریم کی عظمت و اہمیت بیٹھا نے کی کوشش کی گئی ہے۔” تِلْكَ“ سے اشارہ قرآن کریم کی آیتوں کی طرف کیا گیا ہے اور علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ اشارہ قریب کے بجائے اشارہ بعید استعمال کرنے سے مقصود قرآن کریم کی عظمت کا اظہار ہے۔