سورة الروم - آیت 49
وَإِن كَانُوا مِن قَبْلِ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْهِم مِّن قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور وہ لوگ بارش ہونے سے پہلے بڑے ناامید ہوچکے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
پھر اللہ تعالیٰ دوبارہ اس کے ٹکڑے بنا دیتا ہے جن کے درمیان سے بارش کی بوندیں نکل نکل کر سطح زمین پر گرتی ہیں اور لوگ باران رحمت پا کر خوشیاں منانے لگتے ہیں اور خشکی اور قحط سالی کی وجہ سے انہیں جو حزن و ملال لاحق ہوتا ہے وہ دور ہوجاتا ہے۔