سورة الروم - آیت 35
أَمْ أَنزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ہم نے ان کے پاس کوئی دلل (٢١) بھیج دی ہے جو انہیں ان شرکاء کی خبر دیتی ہے جنہیں وہ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(21) مشرکین اپنے شرک پر کیوں اصرار کرتے ہیں اور ان کے کردار میں ایسا بین تضاد کیوں پایا جاتا ہے، کیا ہم نے ان کے پاس کوئی صریح اور واضح دلیل بھیج دی ہے جو انہیں شرک کی طرف بلاتی ہے؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سوائے تقلید آباء اور کفر و عناد کے اور کوئی سبب نہیں ہے۔