سورة الروم - آیت 32

مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یعنی ان لوگوں میں سے نہ ہوجاؤ جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے بنا لئے اور مختلف گروہوں میں بٹ گئے، ہر گروہ کا جو دین و عقیدہ ہے اس پر خوش ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جنہوں نے دین فطرت (دین اسلام) کو چھوڑ کر سینکڑوں باطل ادیان و مذاہب ایجاد کر لئے، اور مختلف گروہوں میں بٹ گئے اور ہر گروہ یہ سوچ کر خوشی میں مگن رہنے لگا کہ اس کا دین سچا ہے، حالانکہ دین اسلام کے سوا کوئی بھی دین صحیح نہیں ہے، اس لئے اب جو شخص بھی راہ ہدایت پر گامزن ہونا چاہے گا، اس کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ تمام دیگر ادیان و مذاہب، باطل فرقوں اور بدعتوں اور خرافات سے دامن جھاڑ کر دین اسلام کو اختیار کرلے جو اللہ کی آخری کتاب اور خاتم النبیین کی سنت کے مجموعے کا نام ہے۔