سورة الروم - آیت 25

وَمِنْ آيَاتِهِ أَن تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنتُمْ تَخْرُجُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان و زمین اس کے حکم سے قائم (١٥) ہیں، پھر جب وہ تمہیں زمین سے نکلنے کے لئے پکارے گا، تو تم سب یکبارگی نکل پڑو گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15) اور اس کی قدرت مطلقہ کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس نے جب سے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے، بغیر کسی ظاہری سہارے کے محض اللہ کے حکم سے دونوں اپنی اپنی جگہ قائم ہیں، قیامت تک نہ آسمان گر سکتا ہے اور نہ زمین نیچے جاسکتی ہے اور جب اللہ کے حکم سے اسرافیل (علیہ السلام) صور پھونکیں گے تو تمام انسان بغیر کسی توقف کے پوری تیزی کے ساتھ اپنی قبروں اور زمین کے گوشے گوشے سے نکل کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے۔