سورة العنكبوت - آیت 40

فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنبِهِ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو ہم نے ان میں ہر ایک کو اس کے گناہ کی وجہ سے پکڑ (٢٢) لیا، تو ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کی بارش کردی، اور بعض کو ایک زبردست چیخ نے آلیا اور بعض کو زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ہم نے ڈبودیا اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(22) اللہ نے مذکورہ کافروں کو ان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کردیا قوم عاد کو ایک تیز اور ٹھنڈی ہوا کے ذریعہ جس نے ان پر کنکروں کی بارش کردی، اور ان میں سے ہر ایک کو اوپر اٹھا کر سر کے بل زمین پر دے مارا جس سے ان کے سرجسموں سے الگ ہوگئے اور اصحاب مدین اور قوم ثمود کوچیخ کے ذریعہ سے اور قارون کو زمین میں دھنسا دیا اور فرعون کو سمندر میں ڈبودیا اور جو کچھ ان کے ساتھ ہوا ان کے شرک وکفر اور گناہوں کی وجہ سے ہوا اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا۔