سورة العنكبوت - آیت 39

وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ہلاک (٢١) کردیا تھا اور موسیٰ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے لیکن انہوں نے زمین پر تکبر کی راہ اختیار کی، اور وہ لوگ ہم سے بچ کر نہیں نکل سکتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(21) اللہ نے قارون، فرعون، اور ہامان کو بھی ان کے کفر واستکبار کی وجہ سے ہلاک کردیا، قارون کو زمین میں دھنسادیا اور فرعون وہامان کو سمندر کی موجوں کے حوالے کردیا، انکے پاس موسیٰ (علیہ السلام) اللہ کی کھلی اور صریح نشانیاں لے کر آئے تھے توحید کی دعوت پیش کی، اللہ کے عذاب سے ڈرایا اور اس کی بندگی کی طرف بلایا لیکن انہوں نے کبر کی راہ اختیار کی اور ایک اللہ کی بندگی کا انکار کردیا، تو وہ اللہ سے بچ کر کہاں جاسکتے تھے۔