سورة العنكبوت - آیت 37

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

لیکن ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا تو سخت زلزلے نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور اپنے گھروں میں اوندھے منہ گرے ہوئے ہلاک ہوگئے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن انہوں نے ان کی دعوت قبول نہیں کی اور ان کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک شدید زلزلہ مسلط کردیا جس کے زیر اثر سبھی اپنے گھروں میں ہی گھٹنوں کے بل اوندھے منہ گر کرہلاک ہوگئے۔