سورة العنكبوت - آیت 32
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ابراہیم نے کہا وہاں لوط بھی رہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہاں کون لوگ ہیں ہم بلاشبہ انہیں اور ان کے گھروالوں کو بچالیں گے سوائے ان کی بیوی کے جوپیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ رہ گئی تھی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ابراہیم (علیہ السلام) نے ان بستی والوں پر رحم کھاتے ہوئے اور اس امید میں کہ شاید وہ ایمان لائیں اور اپنے گناہوں سے تائب ہوجائیں کہا کہ لوط بھی وہاں رہتے ہیں پھر تم انہیں کیسے ہلاک کرو گے، فرشتوں نے جواب دیا ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون لوگ ہیں، ہم انہیں اور ان کے مسلمان رشتہ داروں کو بچالیں گے اور ان کی بیوی سمیت تمام کافروں کو ہلاک کردیں گے۔