سورة العنكبوت - آیت 23

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُولَٰئِكَ يَئِسُوا مِن رَّحْمَتِي وَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو لوگ اللہ کی آیتوں اور اس سے ملاقات کے منکر ہیں وہی میری رحمت سے ناامید ہیں اور انہی کے لیے دردناک عذاب ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 23 میں فرمایا کہ جو لوگ اس دنیا میں اللہ کی ان آیتوں کا انکار کرتے ہیں جو اس نے اپنے انبیاء پر نازل کی ہیں اور قیامت کے دن اس کے حضور کھڑے ہو کر حساب دینے کا انکار کرتے ہیں وہ لوگ اس دن جب سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو اپنے کرتوتوں کو سوچ سوچ کر اللہ کی رحمت اور اس کی جنت سے بالکل ناامید ہوجائیں گے اور بالآخر ان کاٹھکانا جہنم ہوگی جس میں انہیں دردناک عذاب دیا جائے گا۔