سورة العنكبوت - آیت 22
وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور تم اللہ کو نہ زمین میں ہراسکتے ہو اور نہ آسمان میں اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی یارومددگار نہیں ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 22 میں اسی بات کو یوں کہا کہ اے انسانو تم اللہ کو کسی حال میں عاجز نہیں کرسکو گے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں، جہاں کہیں بھی تم ہوگے وہ تمہیں دوبارہ زندہ کرکے میدان محشر میں جمع کرے گا اور اس کے سوا تم اپنا کوئی یارومددگار نہیں پاؤ گے۔