سورة العنكبوت - آیت 13

وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ یقینا اپنے گناہوں کابوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھ کے ساتھ دوسرے بوجھ بی اور (اور دنیا میں اللہ، رسول، اور دین اسلام کے بارے میں) جو کچھ جھوٹ بولتے رہے تھے قیامت کے دن ان سے اس کے بارے میں پوچھاجائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے ان کی تکذیب کردی کہ وہ اس دن کے گناہوں کابوجھ بالکل نہیں اٹھائیں گے وہ تو نہایت جھوٹے لوگ ہیں اور قیامت کے دن اپنے گناہوں کابوجھ اور اپنی مذکور بالا افترا پردازی کابوجھ اپنے کندھوں پرلیے پھریں گے اور اس دن اللہ تعالیٰ ان سے اس جرات کافرانہ کے بارے میں سوال کرے گا اور ان کی متعدد الانواع سازشوں کا انہیں بدلہ چکائے گا۔