وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ
اور اللہ نے تمہیں جو دولت دی ہے اس کے ذریعہ آخرت کا گھر حاصل کرو اور دنیا میں سے اپنا حصہ نہ بھولو جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی احسان کرو اور زمین میں فساد نہ چاہو بے شک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
اور اللہ نے تمہیں دولت دی ہے اسے کارخیر میں خرچ کرکے آخرت کی کامیابی طلب کرو اور اس دولت سے اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا نہ بھولو بغیر فضول خرچی کیے اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی اللہ کے بندوں کے ساتھ بھلائی کرنا نہ بھولو اور اس مال کے ذریعہ سے زمین میں فساد نہ پھیلاؤ اس لیے کہ اللہ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے۔