سورة القصص - آیت 74

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جس دن اللہ انہیں پکارے گا (٣٨) اور پوچھے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شرکا جن کے ہونے کا تم دعوی کرتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(38) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مشرکین کو پھر پکارے گا اور کہے گا کہ کہاں ہیں تمہارے وہ معبودان باطل جنہیں تم میرا شریک بناتے تھے اور بار بار انہیں اس طرح پکارنے سے مقصود اس قبیح ترین عمل پر انہیں ڈانٹنا اور پھٹکارنا ہوگا۔