سورة القصص - آیت 62
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جس دن اللہ انہیں پکارے گا (٣١) اور پوچھے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شرکاء جن کے ہونے کا تم دعویٰ کرتے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(31) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مشرکوں کو ڈانٹ اور پھٹکار کے ساتھ پکارے گا کہ کہاں ہیں تمہارے معبودان باطلہ جنہیں تم میرا شریک بناتے تھے ؟