سورة القصص - آیت 52
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جنہیں ہم نے اس سے پہلے کتاب (٢٥) دی تھی وہ لوگ قرآن پر ایمان لاتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) یہاں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہود ونصاری کا ایک گروہ ایسا ہے جو قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہے کہ یہ اللہ کی کتاب ہے