سورة القصص - آیت 37

وَقَالَ مُوسَىٰ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَن جَاءَ بِالْهُدَىٰ مِنْ عِندِهِ وَمَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ ۖ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور موسیٰ نے کہا (١٨) میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے پاس سے ہدایت لے کرآیا ہے اور آخرت میں کس انجام اچھا ہے بے شک ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) موسیٰ نے اس کی معاندانہ بات کاجواب دیتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ تم گمراہ کافر اور جہنمی ہو بلکہ نہایت نرمی کے ساتھ اپنے بارے میں کہا کہ میرا رب زیادہ جانتا ہے کہ اس نے کسے تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے روشنی اور ہدایت دے کربھیجا ہے اور کس کا انجام بہتر ہوگا یعنی کسے موت کے وقت فرشتے رحمت ورضائے الہی اور جنت کی بشارت دیں گے اور وہ یہ بھی خوب جانتا ہے کہ کفر وسرکشی کے ذریعہ سے اپنے آپ پر ظلم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور تاریخ شاہد ہے کہ موسیٰ پر ایمان لانے والوں کو اللہ نے دنیا میں عزت دی اور آخرت میں بھی ان کا انجام اچھا ہوگا اور فرعون اور فرعونیوں کے حصہ میں ذلت ورسوائی اور ہلاکت وبربادی آئی ہے۔