سورة القصص - آیت 33
قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ نے کہا، میرے رب میں نے ان کے ایک آدمی کو قتل (١٦) کردیا تھا اس لئے میں ڈرتاہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کا یہ حکم سن کر کہا کہ میرے رب میں نے ایک قبطی کو قتل کردیا تھا اسلیے ڈرتا ہوں کہ وہاں کے لوگ مجھے قتل کردیں گے۔