سورة القصص - آیت 13
فَرَدَدْنَاهُ إِلَىٰ أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس طرح ہم نے انہیں ان کی ماں کے پ اس لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غمگین نہ رہے اور تاکہ وہ جان لے کہ بے شک اللہ کا وعدہ حق ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اس طرح اللہ نے انہیں دریائے نیل سے نکال کر فرعون کے ذریعہ ان کی ماں کے پاس پہنچا دیا جہاں وہ ان کی محبت کے زیر سایہ پرورش پانے لگے اور ان کی آنکھوں کوٹھنڈک پہنچانے لگے اور اللہ نے ام موسی سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا پورا ہوگیا اور لوگوں کو اس کی کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی۔