سورة النمل - آیت 77
وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بے شک یہ قرآن (٢٩) مومنوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(29) یہ قرآن ان لوگوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور سراپا رحمت ثابت ہوا جو اس پر ایمان لے آئے، ان میں عرب کے بکریوں اور اونٹوں کے چرواہے اور یہود و نصاری کے وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا، قرآن کریم کی دعوت کو قبول کرلینا ان کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کا سبب بنا اور وہی عرب جو لٹیروں کے نام سے جانے جاتے تھے روم اور فارس کے حکمران بن گئے۔