سورة النمل - آیت 70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آپ ان پر غم (٢٥) نہ کیجئے اور ان کی سازش سے آپ تنگ دل نہ ہوجائیے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) نبی کریم (ﷺ)کو تسلی دی جارہی ہے کہ اگر مشرکین مکہ آپ کی تکذیب کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے ہیں تو غم نہ کیجیے عنقریب اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ظاہر کرے گا جو آپ پر ایمان لائیں گے، اور کفار خس و خاشاک کی مانند مٹ جائیں گے، اور یہ کفار آپ کے خلاف جو سازشیں کرتے ہیں ان سے بھی آپ تنگ دل نہ ہوں، اللہ آپ کی حفاظت کرے گا۔