سورة النمل - آیت 69
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجئے تم زمین میں گھوم پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیساانجام ہوتا رہا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے ان کے اس کفر و عناد اور انکار آخرت کا جواب اپنے نبی کی زبانی یہ دیا کہ تم لوگ ذرا دنیا میں چل کر ان قوموں کا انجام دیکھ لو، جنہوں نے ہمارے انبیا کی اور آخرت کی تکذیب کی کہ ہم نے کس طرح انہیں ہلاک کردیا، اور اپنے انبیا اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا۔ اگر وہ انبیا جھوٹے تھے تو پھر ان قوموں کو کیوں ہلاک کیا گیا، اور جس ذات برحق نے انہیں پہلے پیدا کیا تھا اور پھر انہیں ہلاک کردیا وہ یقینا انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔