سورة النمل - آیت 67

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور کافروں نے کہا (٢٤) کہ جب ہم اور ہمارے آباء واجداد مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اپنی قبروں سے نکالے جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24) دل کے اندھے ہونے کی وجہ سے ہی مشرکین نے آخرت کا یکسر انکار کردیا اور کہا کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادے مرنے کے بعد گل سڑ کر مٹی ہوجائیں گے تو اپنی قبروں سے دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے؟