سورة النمل - آیت 48
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اس شہر میں نو ایسے آدمی (١٨) تھے جو زمین میں فساد پھیلاتے تھے اور اصلاح کی کوئی بات نہیں کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
18۔ قوم ثمود کے شہر (حجر) میں نو آدمی ایسے تھے جو پوری قوم کو خراب کرتے تھے اور صالح (علیہ السلام) کی تکذیب پر لوگوں کواُ بھارتے تھے۔