سورة النمل - آیت 27
قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
سلیمان نے کہا (١٢) ہم دیکھیں گے کہ تم سچے ہو یا جھوٹے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
12۔ سلیمان (علیہ السلام) نے ہدہد کی بات سن کر کہا، میں تمہارا امتحان لے کر دیکھوں گا کہ تم نے سچ بات کہی یا اپنی جان بچانے کے لیے میرے سامنے ایک جھوٹ گھڑ کر بیان کردیا ہے۔