سورة النمل - آیت 9

يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں جو زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس کے بعد اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو خبر دی کہ وہ اللہ ہے جو اس سے بات کر رہا ہے کوئی فرشتہ یا کوئی اور مخلوق نہیں ہے۔