سورة الشعراء - آیت 211
وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور نہ یہ ان کے لئے مناسب ہے اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے کہ اولا تو یہ قرآن ان کی غرض و غایت نہیں ہے۔ قرآن اللہ کا نور اور انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے، اور شیاطین کا کام تو اللہ کے بندوں کو گمراہ کرنا ہے، ثانیاً یہ کہ شیطان اس کے اہل نہیں بنائے گئے ہیں کہ قرآن کا بوجھ برداشت کرسکیں، جیسا کہ اللہ نے فرمایا کہ اگر ہم اسے پہاڑ پر اتار دیتے تو وہ اللہ کے ڈر سے چکنا چور ہوجاتا،