سورة الشعراء - آیت 208

وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے بستی کو بھی ہلاک کرنے سے پہلے ڈرانے (٥٤) والے بھیجے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

54۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے عدل و انصاف کے تقاضے کے مطابق ہر قوم کے پاس اپنا رسول بھیجا، جس نے انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا اور ایمان باللہ کی دعوت دی، اور جب ان کے ایمان کی کوئی امید باقی نہ رہی تو اللہ نے انہیں ہلاک کردیا،