سورة الشعراء - آیت 192
وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہ قرآن (٤٩) رب العالمین کی جانب سے نازل کردہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
49۔ ابتدائے سورت کی آیت 5 میں قرآن کریم کا ذکر آچکا ہے کہ جب بھی اس کی کوئی آیت یا سورت نازل ہوتی ہے، تو مشرکین مکہ اس کا انکار کردیتے ہیں۔ انہی مشرکین کی عبرت و نصیحت کے لیے چند اقوام گذشتہ کی ہلاکتوں کے واقعات بیان کرنے کے بعد، اب دوبارہ روئے سخن قرآن کریم کی طرف موڑ دیا گیا ہے کہ وہ رب العالمین کی نازل کردہ کتاب ہے، اس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہے،