سورة الشعراء - آیت 168
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
لوط نے کہا، مجھے تمہارے اس کار بد سے شدید نفرت ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لوط (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں تمہاری اس بد فعلی کو غایت درجہ مبغوض جانتا ہوں، اس لیے میں خود ہی تمہاری بستی چھوڑ دینا چاہتا ہوں، کیونکہ تمہاری اس مجرمانی حرکت کا نتیجہ ہلاکت و بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا،