سورة الشعراء - آیت 129

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور عالی شان محل بناتے ہوجیسے تم (دنیا میں) ہمیشہ کے لئے رہو گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور تمہاری کوتاہ بینی کا یہ حال ہے کہ دنیا ہی کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہو، جبھی تو اونچے اونچے مکانات و محلات بناتے ہو اور دل میں ہمیشگی کی زندگی کی امید لگائے بیٹھے ہو، اور فکر آخرت اور اپنے انجام سے بالکل غافل ہو۔