سورة الشعراء - آیت 41
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس جب جادوگر (میدان میں) آئے، تو انہوں نے فرعون سے کہا (١٤) اگر ہم جیت گئے تو کیا ہمیں اس کا کوئی معاوضہ ملے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
14۔ جب تمام جادوگر مقابلے کے لیے میدان میں اکٹھا ہوگئے، تو انہوں نے فرعون کو اپنی حیثیت کا احساس دلانے اور موقع سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے، اس سے پوچھا کہ اگر ہم موسیٰ پر غالب آگئے تو کیا ہمیں داد و دہش سے نوازا جائے گا؟