سورة الشعراء - آیت 40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ جب ہم جادوگروں کو غالب ہوتا دیکھ لیں تو انہی کی پیروی کریں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تاکہ موسیٰ اور جادوگروں کا مقابلہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں، اور موسیٰ کی شکست کا نظارہ کریں اور اس پر ایمان نہ لے آئیں۔ لیکن ان کے اس جد و جہد سے موسیٰ (علیہ السلام) کی خواہش پوری ہوئی کہ جب اللہ کا معجزہ ظاہر ہو تو سب لوگ اسے دیکھیں، تاکہ حق و باطل ان کی آنکھوں کے سامنے عیاں ہوجائے۔