سورة الشعراء - آیت 36

قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سرداروں نے کہا، آپ اسے اور اس کے بھائی کو کچھ دنوں کے لیے بند کردیجیے اور شہروں میں اپنے نمائندے بھیج دیجیے،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

فرعونیوں نے اس سے کہا کہ آپ ان دونوں بھائیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کیجئے،