سورة الشعراء - آیت 34

قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

فرعون نے اپنے اردگرد موجود سرداروں سے کہا (١٣) یہ تو یقینا بڑا ماہر جادوگر ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

13 فرعون دونوں نشانی دیکھ کر تاڑ گیا کہ یہ کوئی مافوق العادۃ چیز ہے، لیکن اس نے اپنے ارد گرد فرعونیوں کو دھوکہ میں ڈالنے کے لیے کہا کہ یہ تو کوئی بہت بڑا جادوگر ہے،