سورة الشعراء - آیت 32
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
چنانچہ موسیٰ نے اپنی لاٹھی (١٢) (زمین پر) ڈال دی، تو وہ اچانک ایک نمایاں اژدھا بن گئی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
12۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دی، تو ایک سچ مچ کا سانپ بن کر دوڑنے لگی، کہتے ہیں کہ وہ سانپ کچھ دیر کے بعد فرعون کی طرف بڑھنے لگا، تو اس نے ڈر کے مارے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ تمہارے اس رب کی قسم جس نے تمہیں بھیجا ہے، اسے پکڑ لو، موسیٰ (علیہ السلام) نے اسے پکڑ لیا، تو وہ لاٹھی بن گیا،