سورة الشعراء - آیت 17
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم بنی اسرائیل (٧) کو ہمارے ساتھ جانے دو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ نے فرمایا آپ دونوں اس سے یہ بھی کہئے کہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ ملک شام جانے کی اجازت دے دو، مفسرین لکھتے ہیں کہ بنی اسرائیل کا مصر میں قیام چار سو 400 سال تک تھا۔ فرعون اور فرعونیوں نے انہیں غلام بنا رکھا تھا۔ اور جب وہاں سے موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ روانہ ہوئے تو ان کی تعداد چھ لاکھ تھی۔