سورة الشعراء - آیت 14
وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور مجھ پر ان کے بارے میں ایک گناہ کا الزام (٦) بھی ہے اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
6۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ بھی کہا اے میرے رب ! میں قبطیوں کے حق میں ماضی میں ایک گناہ بھی کیا ہے یعنی جب میں مصر میں تھا تو غلطی سے ایک قطبی میرے ہاتھوں مارا گیا، تو مجھے ڈر ہے کہ وہ لوگ مجھے کہیں قتل نہ کردیں اور پیغام رسانی کا کام نہ کرسکوں۔ اللہ تعالیٰ نے کہا،