سورة الشعراء - آیت 13

وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور میرا سینہ گھٹ جائے گا اور میری زبان نہیں چلے گی اس لیے تو ہارون کو بھی اپنا رسول بنا دے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جس کے نتیجے میں میں تنگ دل ہوجاؤں گا، اور میری زبان میں جو لکنت پائی جاتی ہے، اس کے سبب پیغام رسانی کی ذمہ داری نہیں پوری کرسکوں گا، اس لیے میرے رب ! تو جبریل کو میرے بھائی ہارون کے پاس وحی دے کر بھیج دے، تاکہ وہ بھی تیرا رسول ہوجائے اور میری مدد کرے۔ سورۃ طہ آیات 29، 30 میں آیا ﴿وَاجْعَلْ لِي وَزِيرًا مِنْ أَهْلِي هَارُونَ أَخِي ﴾۔ میرے گھرانے سے میرا ایک وزیر مقرر کردے، میرے بھائی ہارون کو مقرر کردے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ موسیٰ (علیہ السلام) جب نبی بنائے گئے تو وہ شام میں اور ہارون مصر میں تھے