سورة الشعراء - آیت 8
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک اس میں ایک نشانی ہے لیکن پھر بھی اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لیکن ایمان باللہ و ہ عظیم ترین نعمت ہے جس کی توفیق اللہ ان لوگوں کو نہیں دیتا جو اس کی نشانیوں میں غور نہیں کرتے ہیں، اور جو اپنے اختیار سے کفر کو ایمان پر ترجیح دیتے ہیں